لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مراعات نہ دینے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور اسے سماعت کیلئے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی، بزدار کی جانب سے درخواست کو ملتان بینچ سے لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کیساتھ شناختی کارڈ کی کاپی کیوں نہیں لگائی، وکیل نے بتایا کہ شناختی کارڈ کی نقل فراہم کر دی گئی ہے جس پر عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور ہدایت کی کہ درخواست کو سماعت کیلئے 17 جون کو پرنسپل سیٹ لاہور میں پیش کیا جائے۔
درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ فریق لاہور سے ہے اس لیے مناسب ہوگا اس کی سماعت ملتان بینچ کے بجائے لاہور پرنسپل سیٹ پر کی جائے۔
Comments are closed.