وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں آیا تو مسترد کردیا جائے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں مصدق ملک، جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان اور فیصل واوڈا نے شرکت کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم ایک بلین ڈالر کےلیے 6 ماہ سے گفتگو کر رہے ہیں، ناامیدی ہماری چوائس نہیں ہوسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی معیشت خراب ہوجائے تو ٹھیک کی جاسکتی ہے، اگر کسی معاشرے میں امید ختم ہوجائے تو آپ کیا کرسکتے ہیں۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن ناامیدی کیسی۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ کشتی حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، ہیومن اسمگلنگ کو جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.