جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، دستاویز‎

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات پر دستاویز سامنے آگئیں۔ 

حیدرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مراد علی شاہ کے رواں سال اثاثے 10 کروڑ سے زائد کم ہوئے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 470 روپے ہے۔ 

دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے تحفے ملے۔ ‎مراد علی شاہ کے اثاثوں میں51 ایکڑ زمین اور کراچی میں گھر شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کے پاس کراچی میں 16 کروڑ 66 لاکھ کا پلاٹ بھی ہے۔ اسکے علاوہ ان کے پاس ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں بھی ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس تحفے کا 100 تولہ سونا بھی ہے۔ مراد علی شاہ کے مختلف اکاؤنٹس میں21 کروڑ 88 لاکھ 38 ہزار 470 روپے موجود ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ نے سال 23-2022 میں1 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کا انکم ٹکیس ادا کیا۔ انہوں نے سال 23-2022 میں 80 لاکھ 45 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.