وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے امریکا کے کراچی میں تعینات ہونے والے نئے قونصل جنرل مارک اسٹرا سے ملاقات کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید، ڈپٹی قونصل جنرل ایلک سینڈرا بھی شریک تھے۔
سید مراد علی شاہ اور مارک اسٹرا کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال کے باعث خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کو اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈ کے تحائف بھی دیئے گئے۔
Comments are closed.