سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پرفارمنس پر لڑنے کا اعلان کردیا۔
سیہون کے علاقے بھان سید آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو بتائیں گے ہم نے کیا کیا ہے اور کیا کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی جلد ہوں گے، پیپلز پارٹی کی مکمل تیاری ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ملک کے لوگوں کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں بہت روشن دیکھ رہا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، اس کے باوجود ہم پُرامید ہیں۔
Comments are closed.