سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
مراد علی شاہ نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 پر نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلز پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.