تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کے ترکی سے متعلق متنازعہ بیان کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے مراد راس کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ گھر کے اختلافات گھر میں رہیں تو اچھا ہوتا جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ سیاسی جماعتوں میں جو بھی اختلافات ہوں پر جب بات پاکستان کی ہو تو ہمیں ایک ہوجانا چاہئے۔ آپ برائے مہربانی اپنا بیان ڈیلیٹ کریں۔
مراد راس کے متنازعہ بیان پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ سے ایسے ٹوئٹ توقع نہیں کرتے ہم۔
ایک شخص نے جواب میں مراد راس کو لکھا کہ اس طرح کی ٹوئٹ کرنا غلط ہے۔
واضح رہے کہ مراد راس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ترکی کو وارننگ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ترکی پاکستان میں اس امپورٹڈ حکومت سے کسی قسم کا تعاون نہ کرے۔ یہ آپ کی سرمایہ کاری برباد کردیں گے اور آپ سب کچھ کھو دیں گے۔
مراد راس نے اپنے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ صرف گزشتہ 30 دنوں کو دیکھ لیں آپ کو تمام سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔
Comments are closed.