وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کورونا کے اومی کرون ویرئنٹ کے بڑھتے کیسز کے باعث اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اپنی رائے دی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اسکول بند ہوں گے یا نہیں ، اگر مجھ سے میری رائے لی جائے تو اسکولوں سے پہلے دوسری سماجی سرگرمیوں کی بندش ضروری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا باقی پابندیوں کے بعد آخری آپشن ہونا چاہیے۔
مراد راس نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں طلبہ کا جو نقصان ہوا وہ ناقابلِ تصور ہے۔
Comments are closed.