بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی پر تنقید کرنے والے انتہاپسندوں کو آئینہ دکھا دیا۔
ویرات کوہلی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کسی پر حملہ کرنا ایک گھٹیا عمل ہے، وہ ایسے فضول لوگوں پر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بزدل لوگ بیٹھے ہیں جو جس کو چاہتے ہیں ہدف بنا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔
Comments are closed.