وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا۔
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز سے متعلق بھی علمائے کرام نے ذمے داریاں بطریقِ احسن ادا کیں۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیئے۔
Comments are closed.