بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مذاکرات کے بعد کالعدم تنظیم کے ارکان کا مریدکے میں پڑاؤ

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا۔ راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  لاہور میں ٹرین بند ہونے اور میٹرو بس کا روٹ محدود ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹادیے گئے جس کے بعد تین دن سے بند راستے کھل گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔ معاہدے میں طے ہوا  ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مریدکے میں ہی بیٹھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.