جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مذاکرات اور عدالت کے فیصلے پر احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس تحویل اور جیل سے 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ہے، پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے  کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جاتی ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے خصوصی مدد سینٹر قائم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.