منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے: اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موقع دیا کہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار مواقع فراہم کیے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے آ چکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.