منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

مدھوبالا ہتھنی کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس اب تک نہیں آئیں

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنور ایوب نے کہا ہے کہ مدھوبالا ہتھنی کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس اب تک نہیں آئیں۔

جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کنور ایوب نے کہا کہ ٹیم فورپاز کی ہدایات پر مدھوبالا ہتھنی کو وائرس سے بچاؤ کی ادویات دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مدھوبالا ہتھنی کے کمپاؤنڈ کے چاروں طرف وائرس سے بچاؤ کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کر گئی تھی۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا تھا کہ ہتھنی نور جہاں کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں، ہتھنی کا علاج عالمی ماہرین کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.