فور پاز کی ٹیم نے مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھوبالا کو سفاری پارک نہیں پناہ گاہ منتقل کیا جائے۔
فور پاز انٹرنیشل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نورجہاں کے مرنے کے بعد مدھوبالا 4 راتوں سے سوئی نہیں ہے۔
فور پاز نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھیوں کے لئے بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کی پناہ گاہ بنائی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ہتھنیاں پناہ گاہ منتقل ہوں، چڑیا گھر یا سفاری پارک نہیں، نئی پناہ گاہ میں تینوں ہتھنیوں کو ساتھ رکھا جائے۔
فور پاز انٹرنینشل کا کہنا ہے ہم نے مدھوبالا کے لئے خصوصی انتظامات کرلئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مدھوبالا کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلئے ہیں جن سے معلوم ہوسکے گا کہ مدھوبالا سفر کرسکتی ہے یا نہیں۔
Comments are closed.