بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف کا کہنا ہے کہ کرکٹ مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے۔
ایک بیان میں بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ ماضی میں پاک بھارت میچوں کے دوران زیادہ پریشر ہوا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت پایا تھا۔
خیال رہے کہ 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.