جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مخدوم جمیل الزماں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 سے امیدوار مخدوم جمیل الزماں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق مخدوم جمیل الزماں کا ہالہ میں 12لاکھ روپے کا گھر ہے،  مخدوم جمیل الزماں کی وراثت میں22  لاکھ روپے کی65 ایکڑ زمین ہے۔

مخدوم جمیل الزمان کے اثاثوں میں تحفہ میں 155 ایکڑ زرعی زمین، ڈی ایچ اے کراچی میں 95  لاکھ روپے کا گھر بھی شامل ہے جبکہ ہالہ میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا پیٹرول پمپ بھی ملکیت کا حصہ ہے۔

دستاویز کے مطابق جمیل الزماں کے پاس ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی ہیں اور مختلف بینکوں میں ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار روپے بھی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.