جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، ٹریفک بحال

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقوں تین تلوار چورنگی، جناح برج، کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، شارع فیصل کے صدر سے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

احتجاج ختم ہونے کے بعد شارع فیصل بھی ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔

مواچھ موڑ حب ریور روڈ بند کرنے والوں سے کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھل گیا۔

ملیر میں نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم ہوگیا۔

قائد آباد میں بھی مرکزی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر صدر کی طرف جانے والے ٹریک پر احتجاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.