ملک کے مختلف شہروں میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
کوئٹہ میں جمیعت علمائے اسلام ف کے زیرِ اہتمام طوفان الاقصیٰ کانفرنس جاری ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو بھی احتجاج کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے اور ہائی سیکیورٹی زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
علاوہ ازیں غزہ مارچ میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کا قافلہ پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.