کربلا میں رسول خدا کے گھرانے پر ڈھائے گئے مظالم کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے 10 محرم کے جلوس اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوگئے۔
روہڑی، حیدر آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور استور کے جلوس بھی اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا، رحیم یار خان، پارا چنار، مظفر آباد اور گلگت سمیت کئی شہروں میں نکالے گئے جلوس بھی اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوگئے۔
جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں، نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ ملتان میں دو سو من حلیم تیار کیا گیا تھا۔
ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
ادھر یوم عاشور پر کربلا میں لاکھوں عزاداروں نے روضہ امام حسینؓ پر حاضری دی۔
خانوادہ حسین کے علمدار حضرت عباس کی یاد میں عزادار شبیہ علم تھامے رہے، مجالسِ عزا برپا کی گئیں۔
Comments are closed.