بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈںگ شروع کردی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب ہے۔ اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

لیسکو نے لوڈشیدنگ کا دورانیہ کم کرکے ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق چار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب ہے۔ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.