مختلف بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ ہوگیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 1 اعشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، اب منافع کی شرح 14 اعشاریہ 16 فیصد ہوگئی ہے۔
اسپیشل سیونگز پر منافع میں 1 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا، یوں شرح منافع 12 اعشاریہ 40 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ 96 فیصد اضافے سے 12 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاونٹس پر بھی منافع میں ڈھائی فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی شرح 10 اعشاریہ 75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بچت اسکیموں پر شرح منافع کے نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا۔
Comments are closed.