بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختار کار کے گھر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے نوجوان کی لاش ملنے کے بعد ملازم عثمان سومرو کے ورثا کی ماجد خاصخیلی کے گھر پر حملےکی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد نے ماجد خاصخیلی اور پولیس اہلکار پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے لاش ملنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  قاسم آباد میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے لاش ملنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ، ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے مطابق مشتعل افراد نے مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی اور ان کے 2 بھائی زخمی ہو گئے۔

کمشنر عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ مختارِ کار ماجد خاصخیلی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.