وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔
لاہور کے علاقے سمن آباد میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع اجتماع سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکمران خراب معیشت چھوڑ کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکی ہیں، کسی سیاسی نوٹنکی باز کو مہنگائی کی وجہ سےکرپشن چھپانے کا موقع نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 30 سال لوٹ مار کرنے والے یہ نہیں بتائیں گے کورونا کے باعث دنیا میں مہنگائی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری بہتر پالیسیوں کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، امید ہے رواں سال مہنگائی میں کمی آئے گی۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیں گے، احساس پروگرام کے ذریعے 200 ارب روپے غریبوں کو دیے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے دوران پاکستان کی پالیسی کو سراہا، رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی۔
Comments are closed.