جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مخالفین کی تقریروں کا آغاز و اختتام گالی سے ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کی تقریروں کا آغاز اور اختتام گالی سے ہوتا ہے۔

لاڑکانہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف گندی اور غلیظ باتیں اچھالی گئیں۔ ایسا کرنے سے انہیں کیا ملا؟ کیا جمعیت کی ترقی کا سفر رک گیا؟

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن پر نہیں ڈالا۔ ہم نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو جناب اور صاحب کہہ کر پکارا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین تقریروں کا آغاز اور اختتام گالی سے کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.