محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور BISP کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
ایم او یو پر ایچ ای ڈی کی جانب سے اسپیشل سیکریٹری نعیم غوث اور بیسپ (BISP) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (سی سی ٹی) نوید اکبر نے دستخط کیے۔
صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر نگرانی ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری ایچ ای ڈی نعیم غوث کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت گرانٹ کے اہل خاندانوں کے بچے سرکاری کالجز میں با قاعدہ تعلیم حاصل کرسکیں گے، انٹر لیول پر ضرورت مند طلبہ کیلئے تعلیم کے فروغ کا یہ باہمی اشتراک کا پروگرام انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
ایچ ای ڈی اور بیسپ کے درمیان ہونے والے اس ایم او یو سے رجسٹرڈ مستحق فیملیز کے انٹر کے طلبہ مستفید ہوسکیں گے۔
ایم او یو میں کو رسپانس اینڈ رسپانسیبیلیٹی ٹرانسفر کے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، ایچ ای ڈی پنجاب ان مستحق طلبہ کے سرکاری کالجز میں داخلوں میں معاونت فراہم کرے گا، اس ایم او یو کے تحت دونوں محکموں کے اشتراک سے ایم آئی ایس ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا۔
اس دوران پروگرام کو مزید منظم بنانے کیلئے اساتذہ اور کالج فیکلٹی کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور ایچ ای ڈی اپنے ان مستحق طلبہ کی فلاح یقینی بنانے کے لیے حاضری سمیت دیگر معلومات کواٹرلی بنیادوں پر بیسپ سے شئیر کرے گا۔
Comments are closed.