محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کرا دیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کے مطابق مسافروں کو کورونا ویکسین لگانےکےلیےڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی جانب سےمحکمہ ٹرانسپورٹ کوایمبولینس فراہم کردی گئی ہے اور 50 سےزائد مسافروں کو ایمبولنس میں ویکسین لگائی گئی۔
سکھر،حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت دیگرشہروں میں مسافر وں کےکورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے گئے اور سرٹیفکیٹس نہ رکھنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنےوالی10مسافرگاڑیاں متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافرسفر کے دوران کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔
Comments are closed.