محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا کہ 25 جون سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، مری، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
جبکہ 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے 29 جون کے دوران بلوچستان کے علاقوں بارکھان، سبی، نصیر آباد، زیارت اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جون کو سندھ کے اضلاع سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.