کراچی میں محکمہ صحت نے اسکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین، تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس میں نجی اسکولوں میں انسپیکشن کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔
Comments are closed.