متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے محکمہ زکوٰۃ میں سیاسی بھرتیاں فوری ختم کی جائیں۔
خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ تمام محکموں سے سیاسی وابستگیوں والے سربراہان کو فوری ہٹایا جائے۔
کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین حضرات کے خلاف زکوٰۃ فنڈز پسندیدہ افراد کو دینےکی شکایات ہیں۔ یہ ایک غیر قانونی عمل اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس عمل سے الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ پیپلز پارٹی والوں کے کہنے پر اربوں روپے کے زکوٰۃ فنڈز تقسیم کرتے ہیں۔ اس طرح آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا تصور بری طرح متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed.