جیو نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی ڈومیسائل رکھنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
جعلی ڈومیسائل رکھنے پر کوٹری میں اسرار علی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی، تھانہ کوٹری میں جعلی ڈومیسائل استعمال کرنے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔
سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے مزید کیسز سامنے لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
اکبر لغاری نے کہا کہ ہمیں سیکڑوں ایسے شناختی کارڈ ملے ہیں جن پر دوسرے صوبوں کے رجسٹریشن نمبر ہیں، افسران کو ان کے تقرری نامے روکنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
جیو نیوز نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والے 200 اساتذہ کے جعلی ڈومیسائل کی خبر نشر کی تھی۔
Comments are closed.