بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت نے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر رضامندی ظاہر کی۔

شرکاء نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 100 فیصد ہے انہیں کھولا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے پیر 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے تحت جہاں ویکسی نیشن 100 فیصد ہو، وہ اسکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.