بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 12سال سےکم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جبکہ اس سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔

اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے پھر پابندیاں لگادی ہیں، 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کردیں گئیں جبکہ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود ہوں گی ، چھوٹے بچے ایک دن چھوڑ کر اسکول جائیں گے تاہم 12سال سے اوپر کے ویکسین شدہ بچوں کی مکمل حاضری لازمی ہوگی۔

کراچی / لاہور پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس…

کاروباری مراکز، دفاتر بند نہیں ہوں گے لیکن خطرے کے حساب سے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز لگائے جاسکتے ہیں، این سی او سی کی پابندیوں کو اطلاق کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور حیدرآباد میں فوری طور پر ہوگا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی ہے ۔

این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20سے 30؍ جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27جنوری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، تاہم شادیوں کیلئے عائد پابندیاں 24جنوری سے نافذ العمل ہو کر 15؍ فروری تک جاری رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.