محکمہ بلدیات پنجاب نے اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع محکمہ بلدیات کا ماننا ہے کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تیار ہیں۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بلدیاتی اداروں کی تعداد کم اور 2019 کے ایکٹ میں زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق تحلیل شدہ ایکٹ میں بلدیاتی ملازمین کی 2206 آسامیاں تھیں، نئے بلدیاتی ایکٹ میں اسامیوں کی تعداد بڑھا کر 3984 کی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.