محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر وہیکل ٹیکس میں نقد ادائیگی ختم کردی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز محمد علی کا کہنا ہے کہ اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل کے ذریعے ہو سکیں گی۔ ادائیگیوں کےلیے نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن پیر 11 ستمبر سے مرحلہ وار لانچ کی جائے گی۔
ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی نے ایک بیان میں کہا کہ اب نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کروائی جا سکے گی جس کےلیے نئی ایپلی کیشن محکمہ ایکسائز اور آئی ٹی بورڈ کی محنت سے تیار کر لی گئی ہے۔
گاڑی رجسٹریشن کےلیے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا، گاڑی کی اصل فائل اور اسمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے سابقہ سسٹم میں یہ سہولت موجود نہیں تھی، گاڑی کی رجسٹریشن کا پرانا سسٹم 18 سال بعد تبدیل کیا گیا ہے جو زیادہ قابل بھروسہ ہے، شہریوں کو یہ تمام سہولتیں ایکسائز دفاتر میں بھی میسر ہوں گی۔
Comments are closed.