محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاور یونیورسٹی کی خصوصی طالبہ کی اسکالرشپ بحال کردی۔
صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پشاور سے جاری بیان میں کہا کہ طالبہ تناوش ماہین کو تحقیق کےلیے گزشتہ سال اسکالرشپ دی گئی تھی۔
طالبہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کے ادارے نے اسکالر شپ روک دی ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق طالبہ کو دی گئی اسکالرشپ کی میعاد 1 سال تھی جو 10 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.