بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمۂ موسمیات کا ہیوی مون سون رین الرٹ جاری

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ برقرار ہے اور اس کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے۔

ہوا کا یہ کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور رن آف کچھ ہندوستان کے قریب شدت اختیار کر گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سلسلے کے زیر اثر کراچی میں 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشوں کا امکان برقرار ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ، نواب شاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل کراچی میں تیز بارش کی امید کی جارہی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، دادو، جامشورو، نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کے ناہموار حالات کے پیش نظر ماہی گیر 18 جولائی تک سمندر میں نہ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.