بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمۂ موسمیات نے پھر طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے خلیجِ بنگال اور بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاسکتا ہے، جس کے باعث ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی بھارت کے قریب پہنچنے تک ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بنتے ہیں، اس دوران ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں تشکیل پانے والے ٹراپیکل سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے پاکستانی محکمۂ موسمیات نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے بعد اس کا ٹریک اور شدت واضح ہو گی۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا واضح کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں کراچی سے 250 کلو میٹر دور سمندر پر ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی فضا میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.