صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مزدوروں کی بھلائی اور خوش حالی کے لیے دعاگو ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ محنت ہی میں عظمت پر ہمارا یقین پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، خوش حال اور مطمئن افرادی قوت ہی ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزدوروں کو ہیلتھ انشورنس، خوراک، پناہ اور مالی امداد فراہم کی گئی، پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اپنے مزدوروں کے لیے ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، تمام محنت کشوں کو حقوق فراہم کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد اور توجہ کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.