استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے محمود مولوی کو سندھ کا پارٹی صدر مقرر کردیا۔
پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے مشاورت سے محمود مولوی کا تقرر کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا منشور عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا، علیم خان
گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا منشور پاکستانی عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔ نفرت، تشدد اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے۔
صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں عامر کیانی، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، رانا نذیر احمد، ڈاکٹر مراد راس، پیر سعیدالحسن شاہ، میاں خالد اور اجمل چیمہ نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں منشور کے مسودے پر غور کیا گیا تھا۔
اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔
Comments are closed.