پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

پولیس نے کہا کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.