بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد یوسف کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔

محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے پیغام میں ایک نظم بھی تحریر کی ہے۔

’میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر

سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن

ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی

میرے آنگن میں ٹھہریں گی تری یادیں تری باتیں

لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب، الوداع

جاؤ بابل کے نگر سے اپنے گھر، الوداع

اے مری دختر مری نورِ نظر اب الوداع‘

بیٹی کی شادی کے موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی محمد یوسف کو مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.