پاکستانی باکسر محمد وسیم کل ورلڈ ٹائٹل کے لیے برطانیہ کےسنی ایڈورڈز سے مقابلہ کریں گے۔
محمد وسیم نے دبئی سے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ فائٹ کے لئے کافی پرجوش ہوں، جیت کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ ورلڈ چیمپئن سے ہے، کافی مشکل فائٹ ہوگی، اس سے قبل بھی بہترین باکسرز سے مقابلہ کیا، چیلنجز بخوشی قبول کرتا ہوں۔
محمد وسیم نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔
اُن کا کہنا تھاکہ پاکستانی ہوں مگر مجھے ایک روپے کا اسپانسر نہیں مل رہا تھا، اس بار شاہد آفریدی نے اسپانسر کیا ہے۔
پاکستانی باکسر نے یہ بھی کہا کہ پروفیشنل باکسنگ سے ناواقف لوگ پاکستان میں اس کھیل کا مذاق بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اسپورٹس منسٹر کھیلوں کیلئے کیا کررہے ہیں علم نہیں، وہاں سے مجھ سے اچھے باکسرز آسکتے ہیں۔
Comments are closed.