بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد نواز کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کے حوالے سے ان فٹ محمد نواز کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کراچی میں تیاریوں کا آج آخری روز ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی امام الحق، سعود شکیل، فواد عالم، نعمان علی اور ساجد خان آج شام راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آج راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ اظہر علی نجی مصروفیت کے باعث ایک روز بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں

اسکواڈ میں شامل ریزرو کھلاڑی راولپنڈی نہیں جائیں گے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کپ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے بعد راولپنڈی جائیں گے۔

خیال رہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انجری کا شکار ہو کر باہر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.