پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

محمد عامر پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں تو انکے لیے دروازے کھلے ہیں، ہارون رشید

چیف سلیکٹر قومی مینز کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ محمد عامر چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے کھیلیں تو ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور شرجیل خان کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برینڈ ہے۔ کوشش ہوگی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں پر نظر رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں یاسر حمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، ہم سب پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسٹرینتھ، اپنی انفرادی کارکردگی پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ کامران اکمل اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے کیوں کہ انہوں نے پی ایس ایل میں ایک نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کیا ہے۔ کامران نے ہم سے مشورہ کیا اور پھر دستبردار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد کامران اکمل سے متعلق سوچیں گے۔

ہارون رشید نے بتایا کہ پاکستان کی افغانستان اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہوگی جبکہ ورلڈکپ سے قبل کوشش ہوگی کہ 25، 30 کھلاڑیوں کا پول بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ ان کی بینچ اسٹرنت پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں اسکول کی سطح پر بہت ضروری ہیں، اسپورٹس کے بغیر تعلیم بھی مکمل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.