جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

محمد عامر نے بھارتی بولنگ کو ورلڈ کلاس قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ورلڈ کلاس قرار دے دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اوور میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، محمد سراج نے 3، بومرہ اور جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بھارتی بولرز کی جانب سے ورلڈ کلاس بولنگ دیکھنے میں آئی، یہی ورلڈ کلاس بولنگ کہلاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.