بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی گاڑی روک کر مدد کی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
محمد شامی بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر نینیتال میں ایک سڑک سے گزر رہے تھے کہ اس دوران انہیں سڑک پر ایک گاڑی گری ہوئی نظر آئی جسے دیکھ کر وہ فوراً رک گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں آگے بڑھ کر حصہ لیا۔
بھارتی بولر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں موجود شہری کی مرہم پٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے پیغام میں محمد شامی نے لکھا کہ ’ان کے سامنے ایک شہری کی گاڑی پہاڑی سے نیچے گر گئی تھی، جس میں سے ہم لوگوں نے اس شخص کو باحفاظت نکال لیا ہے جبکہ اس شخص کو اللّٰہ نے نئی زندگی دی ہے۔‘
بھارتی بولرز کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں محمد شامی بہترین بولر قرار پائے تھے۔ انہوں نے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments are closed.