سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار پارٹی صدر شہباز شریف ہوں گے۔
سابق گورنر سندھ اور پارٹی کے سینئر رہنما محمد زبیر نے اُن کے بیان کی تردید کی اور ساتھ ہی مریم نواز سے متعلق وضاحت بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کےلیے اہل ہوں گی۔
Comments are closed.