آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے محمد رضوان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ساتھی کرکٹر مارنوس لابوشین کے بال کاٹ دیے۔
مارنس لابوشین کی جانب سے جاری مختصر ویڈیو میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر ناصرف کرکٹ آسٹریلیا کے ایک قابل اعتماد بیٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ وہ ایک ’قابل اعتماد حجام‘ بھی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مارنوس لابوشین نے بتایا کہ وہ اپنا ہیئر کٹ کروانے جا رہے تھے لیکن ببل پابندیوں کی وجہ سے انہیں ساتھی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خدمات حاصل کرنی پڑیں۔
آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر نے لاہور کے ہوٹل کے کمرے میں بنایا گیا ’ڈیوڈ وارنر سیلون‘ بھی دکھایا اور ساتھ اسٹار بیٹر نے کہا کہ انہیں وارنر پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ کرکٹ کے علاوہ بھی کافی کچھ کرسکتے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر سے نیا ہیئر کٹ لینے کے بعد مارنوس کافی مطمئن نظر آئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ کے لیے محمد رضوان نے حجام کی سروسز دی تھیں۔
Comments are closed.