بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان کا پریانتھا کو بچانے والے ملک عدنان کو سلام

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان نے سری لنکن منیجر کو وحشیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے ہیرو ملک عدنان کو سلام پیش کیا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملک عدنان کی تصویر شیئر کی اور اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ ’ملک عدنان اور وہ گمنام ہیروز جنہوں نے ہمارے سری لنکن بھائی پریانتھا کمارا کو ان وحشیوں سے بچانے کی کوشش کی، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘

محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور منیجر کام کرتے تھے جہاں گزشتہ دنوں سیکڑوں افراد نے انہیں توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔

مقتول سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عدنان ملک نے اپنا ایوارڈ پریانتھا کمارا اور سری لنکا کے لوگوں کے نام کردیا۔

مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.